بجٹ میں آئی ٹی اور زراعت پر ریلیف عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے؛ ممبر قومی اسمبلی سردار یوسف

32

 

اسلام آباد،12جون  (اے پی پی):  ممبر قومی اسمبلی   سردار یوسف    نے کہا ہے کہ موجودہ  بجٹ  میں آئی ٹی اور زراعت کے لیے دیا جانا والا ریلیف عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

آج قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے بعد اے پی پی سے خصوصی  گفتگو کرتے ہوئے   ان  کا کہنا تھا کہ حکومت نے مشکل حالات میں عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے   اور  آئی ٹی، توانائی  اور زراعت  کے شعبے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں جن کی بدولت  ملک کا عام آدمی اور مجموعی معیشت دونوں ترقی کی منازل طے کریں گے۔