بجٹ میں ڈیمز کی تعمیر کے لیے خصوصی رقوم مختص کی جائیں ،سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اظہار خیال

51

اسلام آباد۔22جون  (اے پی پی): سابق اسپیکر اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر  نے ملک میں ہنگامی بنیادوں پر ڈیمز کی تعمیر کی  ضرورت پر زور دیا ہے  اور حکومت  سے مطالبہ کیا کہ  اس بجٹ میں  ڈیمز کی تعمیر کے لیے خصوصی رقوم مختص کی جائیں ۔

آج قومی اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کے بجٹ پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے    انہوں نے رینیوایبل  اینرجی ، صنعت    اور زراعت کے شعبوں کے لیے بھی خصوصی مراعات  کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ زراعت ہمارے ملک کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس لیے کسانوں کو خصوصی ریلیف فراہم کرنے کے لیے  اس بجٹ میں بھی  اس شعبے کے لیے ہنگامی  اقدامات کیے جائیں   ۔

 چین، افغانستان اور ایران کے بارڈرز پر اکنامک کوریڈورز بنائے جائیں،  ہم امن چاہتے ہیں اور تجارت کرنا چاہتے ہیں اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہم اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہونگے۔