بھکر،تھانہ پولیس منکیرہ کا آپریشن ،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار

59

بھکر،7جون(اے پی پی) :تھانہ پولیس منکیرہ نے آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکےملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی منکیرہ کی سربراہی میں منکیرہ پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو استعمال کرتے ہوئے 05  ملزمان کو گرفتارکیا ۔

 ملزمان کے قبضہ سے 02 عددکلاشنکوف 03 عدد پسٹل معہ میگزین برآمد ہوئیں۔اس تمام کارروائی پر ڈی پی او بھکر نے ڈی ایس پی راجہ محمد عزیز سمیت تمام پولیس افسران واہ ملازمان کو شاباش دی ۔مزید تمام سرکل افسران اور ایس او کو ہدایات جاری کیں کہ اپنی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کریں سماج دشمن عناصر کے لیے بھکر کی سرزمین تنگ کر دیں۔