بھکر،24 جون(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے ڈی پی او محمدعبداللہ لک کے ہمراہ محرم الحرام کی مجالس عزا اور جلوس روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے قصر زینب سے لے کر اندرون شہر کے تھلہ جات سمیت قدیمی قبرستان تک جلوس روٹس کا مفصل معائنہ کیا۔
اس موقع پرممبران امن کمیٹی رانا آفتاب احمد خاں،سید آصف رضا عابدی،مرکزی لا ئسنس دار سید قلب عباس نقوی اور انجمن تاجران کے عہدیداران سمیت سی او ایم سیز اور دیگر انتظامی افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے بھکرمیں جلوس روٹس،مجالس کے مقامات اورتعزیہ گاہ کے معائنہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جلوس ومجالس کے منتظمین کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے معاون انتظامات کی احسن تکمیل یقینی بنائی جائیگی۔
ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام میں جلوس روٹس کی صفائی ستھرائی،سٹریٹس لائٹس کی بحالی،جلوس روٹس کی تعمیر و مرمت سمیت دیگر میونسپل سروسز بارے سی او ایم سی کو خصوصی طور پر ہدایات جاری کیں تاکہ تمام تر انتظامات قبل از محرم مکمل کئے جائیں۔