لاہور 13 جون ( اے پی پی ) صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ خوش آئند بات ہے کہ تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں ایسا بجٹ پیش ہوا ہے جس میں ایک بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ سیشن کے بعد اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سارے پرانے ٹیکس ہی چل رہے ہیں اور ٹیکس کلیکشن بھی زیادہ ہوئی ہے جس کا مطلب ہے کہ حکومت نے ٹیکس کلیکشن کے لیے نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لائی ہے اور پرانے ٹیکس پیئر کو مزید ٹیکس دینے سے بچایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی اجرت میں اضافہ اور یوتھ کے لیے تاریخ ساز بجٹ مختص کرنا خوش آئند ہے جس کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکر گزار ہوں ۔