اسلام آباد، جون06 (اے پی پی ): وفاقی سیکرٹری برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محی الدین وانی نے کہا ہے کہ وزارت تعلیم ملک کے تعلیمی اداروں میں آرٹ اور کلچر کو فروغ دینے کے لیے آرٹ گیلریوں کے قیام اور آرٹ کی نمائشوں اور نمائشی دوروں کے انعقاد کے ذریعے طلبہ میں مثبت ماحول پیدا کرنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھارہی ہے۔
” اے پی پی “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم و تربیت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ فنون وثقافت، کھیل اورٹیکنالوجی کا فروغ بھی ضروری ہے۔