حب۔ 30 جون (اے پی پی):حب اسسٹنٹ کمشنر حب محمد علی درانی اور ایکسیئن اریگیشن عبدالجبار زہری کا کینال سے پانی چوری کرنے والے ٹینکر مافیا کے خلاف کاروائی متعدد ٹینکر حراست میں لے لئے گئے، اسسٹنٹ کمشنر حب محمد علی درانی، تفصیلات کے مطابق، حب اسسٹنٹ کمشنر حب محمد علی درانی اور ایکسیئن ایریگیشن عبدالجبار زہری کا کینال سے پانی چوری کرنے والے ٹینکر مافیا کے خلاف کارروائی متعدد ٹینکر حراست میں لے لئے گئے۔
حب عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے پی ایچ ای واٹر سپلائی اسکیم سکیم پر چھاپہ مار کر ٹینکر مافیا کے خلاف کارروائی کی جبکہ ایکسیئن پی ایچ ای پر بھی حب شہر کو پانی کی عدم فراہمی پر برہمی کا بھی اظہار کیا جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر حب علی درانی اور ایکسین اریگیشن عبدالجبار زہری نے ایک مشترکہ کاروائی میں لیڈا کے قریب کینال سے پانی چوری کرنے والے 9 ٹینکرز کو حراست میں لے کر متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا جبکہ کینال سے غیر قانونی طور پر پانی بھرنے والے ٹینکرز حب شہر کے عوام کو یہی پانی مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے جو کہ حب شہر کے عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر حب نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حب عوام کو پانی کی فراہمی کے لئے غیر قانونی ہائیڈرنٹس جانے والے ٹینکر مافیا کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔