حکومت نے مشکل معاشی صورتحال کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ محمد اصف کی اے پی پی سے خصوصی گفتگو

16

اسلام آباد 23 جون ( اے پی پی): وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل معاشی صورتحال کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے ۔

اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک عوام دوست بجٹ تھا موجودہ معاشی حالت میں گنجائش سے زیادہ سہولت فراہم کی گئی ہے جب ایک سال کے بعد معاشی حالات ٹھیک ہوجائیں گے تو عوام کو مزید ریلیف دیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ بجٹ پر بحث سے بعض اچھی تجاویز ملتی ہیں جوتقاریر ہوئی ہیں ان کے پوائنٹس وزیر خزانہ خود نوٹ کر رہے ہیں۔بجٹ کی حتمی شکل بہت بہتر ہوگی جو پہلے ہی بہت اچھی ہے اراکین کی تجاویز کے بعد بجٹ میں اور بہتری آئے گی۔