خانیوال،20 جون(اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے عید الاضحی پر صفائی کے مثالی انتظامات کرکے ماحول کو فضائی آلودگی سے پاک رکھا۔ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں اے ڈی سی جی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعزاز انجم، اسسٹنٹ کمشنر احمد، ٹی ایم او مہر اویس، محمد زین اور 800سنیٹری ورکز نے ہیوی مشینری کے استعمال سے 1300ٹن آلائشیں اور فضلہ ڈمپ کرکےتیسرے روز شہر بھر کی سڑکوں کی عرق گلاب سےواشنگ کا کام مکمل کیا اور چونا کا چھڑکاؤ کیا۔
تینوں روز شکایت سیل 72 گھنٹے کھلے رہے۔ڈپٹی کمشنر نے شدید گرمی میں کام کرنے والے سینیٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا جن کی بھر محنت سے ضلع خانیوال میں عید پر صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جاسکا۔