اسلام آباد، 03 جون ( اے پی پی): وزیر اعظم کی کوارڈینیٹر برئے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ خواتین کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور معاشرے میں اہم مقام دلانے کے لیے حکومت پوری کوششیں کر رہی ہے۔
ویمن میڈیا سینٹر کے زیراہتمام پانچ روز تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب میں رومینہ خورشید نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر میڈیا کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے بچاؤ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس پر معاشرے کو احساس ذمہ داری بڑھانا ہوگا۔
ورکشاپ آرگنائزر ویمن میڈیا سینٹر کی سی ای او فوزیہ شاہین اور سینیئر پروگرام اسسٹنٹ ایرج عتیق کے علاوہ صحافیوں کی اس پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ میں میڈیا سے منسلک نوجوان خواتین اور طالبات نے حصہ لیا ۔تقریب کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے ۔