اسلام آباد 23 جون (اے پی پی): وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ کہ اس خطے میں ترقی ہورہی ہے ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں اور دنیا کی بڑی شپ کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں
آج قومی اسمبلی میں مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی بجٹ حقیقت پر مبنی اورمشکل حالات میں بہترین بجٹ ہے جس میں امیروں پر ٹیکس میں اضافہ کیاگیا،تنخواہوں میں 25 فیصد اورترقیاتی پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ جبکہ ڈالر کی قیمت او افراط زر میں کمی جیسے اعداد و شمار معیشت کی بہتری کی جانب اشارہ دیتے ہیں ، پاکستان سے 6 ہزار ارب روپے کا ٹیکس چوری ہورہا ہے جسے روکنے کے لیے موثر اقدامات کرنے ہوں گے ۔