اسلام آباد جون 17 (اے پی پی):”
عید خوشیوں کا تہوار ہے اور اس موقع پر سب کی کوشش ہوتی ہے کہ اس تہوار کو اپنوں کے ساتھ مل کر منایا جائے. جس کے لیے عید کی چھٹیوں کا اعلان ہوتے ہی دور دراز کے رہنے والے لوگ اپنے اپنے گھروں کی طرف عازم سفر ہوتے ہیں اور عید کے تہوار کو اپنوں کے ساتھ مل کر مناتے ہیں لیکن اس موقع پر بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو اپنوں سے دور اس ملک اور ہماری حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہوتے ہیں ۔ چاہے سرحدوں پر موجود فوجی ہوں یا سڑکوں پر کھڑے سیکیورٹی اہلکار ان تمام لوگوں کی محنت، قربانی اور ان کی شب و روز کاوش ہی کی بدولت پاکستان کے عوام پورے سکون کے ساتھ اپنی خوشیوں کو مناتے ہیں ۔ اس لیے ہمیں اپنے ان تمام فوجیوں اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی کاوشوں کو بھی سراہنا چاہیے جن کی کوششوں سے ہمارے یہ تہوار کسی بھی نہ خوشگوار واقع سے بچ کر خوشیاں اور امن کا پیغام لاتے ہیں۔