رحیم یارخان؛ جام شہادت نوش کرنے والے شہید کانسٹیبلان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

20

رحیم یارخان،08 جون (اے پی پی): رحیم یار خان کے تھانہ شیدانی کے علاقے میں ڈاکوؤں سےمقابلہ کے دوران جرآت وبہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہید کانسٹیبلان کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائن میں ادا کر دی گئی، شہید کانسٹیبل شفیق اور کانسٹیبل ذیشان خرم کی نماز جنازہ میں آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید ،ڈی پی او رحیم یار خان، پولیس آفیسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت،نمازِ جنازہ میں شہداء کے لواحقین سمیت ،ضلعی انتظامیہ ، میڈیا، سیاسی وسماجی شخصیات کی بھی شرکت ،شہید کانسٹیبلان نے گزشتہ شب جرآت و بہادری سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے تھانہ شیدانی کے علاقے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔

بہادر شہدا کے اہل خانہ  پولیس فیملی کا عظیم حصہ ہیں، انکی کفالت محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہوگی، آر پی رائے بابر سعید نے کہا کہ شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی جلد ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، نماز جنازہ کی ادائیگی پر شہداء کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ،شہداء کے جسد خاکی تدفین کے لئے سرکاری پروٹوکول میں آبائی علاقوں ظاہر پیر اور پکا لاڑاں روانہ کر دئیے گئے ۔