اسلام آباد 24 جون (اے پی پی): رکن قومی اسمبلی میر غلام علی تالپور نے کہا ہے کہ زراعت ہمارے ملک کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس لیے زراعت کے شعبے اور کسانوں کو مضبوط بنانے کے لیے بجٹ میں مزید مراعات رکھی جائیں۔
آج قومی اسمبلی میں مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کراچی کے ”کے فور” منصوبے کیلئے 25 ارب روپے مختص کرنے کو حکومت کی جانب سے ایک خوش آئند اقدام قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر ہر قسم کی آمدنی پر ٹیکس ہونا چاہئے، بجٹ میں اس دفعہ یہ اچھا اقدام ہے کہ ایکسپورٹرز کی آمدنی پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔