اسلام آباد،27جون(اے پی پی): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ زرعی پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنا کر پیداواری کلچر اپنانا ہوگا،کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ضلعی سطح پر زرعی پیداوار کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل غلام محمد علی سے گفتگوکرتےہوئے کیاجنہوں نے جمعرات کو ان سے ملاقات کی جس میں زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے ٹیکنالوجی اور جدت اپنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنا کر پیداواری کلچر اپنانا ہوگا،پیداوار میں اضافے کے لئے پائیدار ریسرچ کی ضرورت ہے، نجی شعبے کی شمولیت کی یقینی بنا کر شفافیت اور تحقیق کی نگرانی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ضلعی سطح پر زرعی پیداوار کے مقابلے منعقد کیے جائیں۔