ساہیوال:ریجنل پولیس آفیسر محبوب رشید کی زیر صدارت عید الاضحیٰ کے سلسلہ میں خصوصی اجلاس

17

ساہیوال۔ 13 جون( اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر محبوب رشید نے عید الاضحیٰ کے سلسلہ میں  خصوصی اجلاس  کا انعقاد کیا ۔

ساہیوال پاکپتن اور اوکاڑہ کے ڈی پی اوزنے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل  تینوں اضلاع میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا،ساہیوال ریجن بھر میں 3261 مساجد،امام بارگاہیں اور عیدگاہوں میں عید الاضحیٰ  کی نماز ادا کی جائے گی، 1800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

حساس مقامات کی 1100  سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی ریجن بھرمیں مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،تمام ایس ایچ اوز  تھانے میں موجودگی یقینی بنائیں۔