ساہیوال، 04 جون(اے پی پی): کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کالج چوک،کچہری چوک، مال منڈی چوک اور کمپری ہنسو سکول چوک کے دوبارہ تشکیل کی ہدایت کر دی، ان چوراہوں کو مستقبل کی ٹریفک کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ری ڈیزائن کیا جائے۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ،ڈائیریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ اور سٹی مینجر پسپ اسجد علی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے شہر میں تجاوزات کی بھرمار کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ برانچ کو ہدایت کی کہ وہ چرچ روڈ سمیت تمام اہم شاہراﺅں اور مارکیٹوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کریں اور بار بار منع کرنے کے باوجود تجاوزات سے باز نہ آنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں۔