ساہیوال۔ 30 جون (اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب مرزا فاران بیگ صاحب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد صاحب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال سعید احمد لودھی کی زیر نگرانی انچارج ایجوکیشن ونگ رانا محسن اسحاق ٹویوٹا آؤٹ لسٹ ساہیوال موٹر کے شرکاء کو روڈ سیفٹی بارے لیکچر دیا جس میں انہوں نے سٹاف اور ورکرز کو روڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کرنے کی تلقین کی۔
دوران ڈرائیونگ لین و لائن کا استعمال ڈسپلن کے ساتھ کرنے پر زور دیا۔اس کے ساتھ ساتھ سیٹ بیلٹ وہیلمٹ اور سائڈ ویوو مررزکے استعمال کی ہدایت دی۔انچارج ایجوکیشن ونگ نےشرکاء کو ڈرائیونگ لائسنس بارے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا۔ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آپ کے پاس صرف قومی شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔
مزید کہا کہ یہ معلومات دوسرے افراد تک پہنچانے کی ہدایات دیں۔بعدازاں روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی پمفلٹ و بروشرز بھی تقسیم کئے گئے تاکہ ٹریفک سیفٹی قوانین بارے زیادہ سے زیادہ لوگ آگاہ ہو سکیں۔