ساہیوال، 06 جون( اے پی پی):وفاقی محتسب کے انویسٹی گیشن آفیسرز فیصل آباد کامران مقصود اور جمیل احمد کی اپنے عملے کے ہمراہ واپڈا ریسٹ ہاوٴس ساہیوال میں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا ۔ انویسٹی گیشن آفیسرز نے وفاقی محکموں کے خلاف لوگوں کی شکایات سنیں اور بعض درخواستوں پر موقع پر ہی ریلیف فراہم کیا گیا ۔ اس موقع پر مختلف وفاقی محکموں کے ہیڈ یا ان کے نمائندے موجود تھے ۔
ترجمان بدر افتخار نے بتایا کہ آج مختلف محکموں کے خلاف 40 کیس سماعت کےلیےمقرر تھے ۔ جن کوسنا گیا اور مناسب احکامات جاری کیے گئے ۔ ان کے علاوہ بھی جن سائلین نے نئی درخواستیں دیں ان کو بھی ریلیف فراہم کیا گیا ۔ انویسٹی گیشن آفیسر کامران مقصود نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا مقصد لوگوں کو آگاہی دینا اور ریلیف فراہم کرنا ہے ۔