سرکاری شعبہ کےترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر14 کھرب روپے کے فنڈز مختص

16

سرکاری شعبہ کےترقیاتی پروگرام کے تحت  مختلف  ترقیاتی منصوبوں کے لئے  مجموعی طور پر14 کھرب  روپے کے فنڈز  مختص

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):مالی سال  2024-25 کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام  (پی ایس ڈی پی) کے تحت مختلف  ترقیاتی منصوبوں کے لئے  مجموعی طور پر14 کھرب  روپے کے فنڈز  مختص کئے گئے ہیں جس میں تین کھرب  16 ارب روپے کی غیر ملکی معاونت شامل ہے۔

 وفاقی کارپوریشنوں کے لئے  آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں مجموعی طورپر تین کھرب 56 ارب 22   کروڑ 39 لاکھ  روپے  سے زائد   مختص کرنے کی تجویز ہے جس میں   1 کھرب 36 ارب 54 کروڑ 81 لاکھ روپے سے زائد کی   غیر ملکی معاونت شامل ہے، گزشتہ مالی سال کے دوران  وفاقی  وزارتوں اور ڈویژنوں کے لئے  پی ایس ڈی پی میں  653222.261 ملین روپے جبکہ کارپوریشنوں  کے لئے  211777.739 ملین روپے  مختص کئے گئے تھے۔