سرگودھا، تاوان کی غرض سے اغواء ہونے والے 2 افراد  بازیاب ،7ملزمان گرفتار

16

سرگودھا۔7جون (اے پی پی):تھانہ صدر پولیس نے ایک کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغواء ہونے والے دو افراد کو بازیاب کروا کر 7ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 سرگودھا کے نواحی چک نمبری99شمالی کے رہائشی محمد مزمل نے 15کو ہنگامی کال کی اور بتایا کہ ا سکے بھائی اختر  اور خالہ زاد بھائی سیف االلہ کو 7ملزمان نے ایک کروڑ روپے کے تاوان کی غرض سے اغواء کیا  ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر  ایس ایچ اوتھانہ صدر نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی اور جدید اور روایتی تحقیق  کے بعد  ملزمان کاتعاقب کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ہی 7ملزمان کو گرفتار کرکے مغویان کو بازیاب کروا لیا۔

ملزمان کے زیر استعمال دونوں گاڑیاں بھی قبضہ میں لے لیں۔ملزمان میں سے ایک کا تعلق ضلع راولاکوٹ آزاد کشمیر، ایک ملزم کا تعلق راولپنڈی جبکہ پانچ کاتعلق سرگودھا سے بتایاگیا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔