سرگودھا اور سوات  جیسے واقعات ہماری بدنامی کا باعث بنتے ہیں،رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی  کا اظہار خیال

11

اسلام آباد 24 جون  (اے پی پی):  رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی  نے کہا ہے کہ  اسلام امن اور بھائی چارے  کا دین ہے ،  سرگودھا اور سوات  جیسے واقعات  ہماری بدنامی کا باعث بنتے ہیں ۔

آج قومی اسمبلی  میں  مالی سال  2024-25کے وفاقی بجٹ پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں کے کہا کہ نئے ٹیکسوں سے بہت سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا اس لیے  ان ٹیکسوں کو کم کیا جائے ۔  انہوں نے فلسطین میں غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت کی بھی مذمت کی