سرگودھا :ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی سربراہی میں اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری

21

 

سرگودھا،6جون(اے پی پی): حافظ محمد عمران، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں اینٹی کرپشن سرگودھاکا اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے۔

اینٹی کرپشن سرگودھا نے اشتہاری ملزم محمد اعجاز ولد ممتاز ساکن چک نمبر46شمالی سرگودھا کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے ساتھی ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کر کے بوگس اور جعلی اسٹامپ بنا کر مدعی مقدمہ کوقیمتی اراضی سے محروم کیا تھا۔ سہیل ظفر چھٹہ، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق حافظ محمد عمران، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے عدالتی/ اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری رکھا ہوا ہے۔