سرگودھا کی مویشی منڈی میں جانوروں کی سجاوٹی سامان کے سٹال سج گئے

13

سرگودھا،14جون(اے پی پی):سرگودھا کی مویشی منڈی میں جانوروں کی سجاوٹی سامان کے سٹال سج گئے ہیں۔جہاں پربیوپاری قربانی کے جانوروں کودیدہ زیب بنانے کے لیے دل کش گانی،گھنگرو، ٹلیاں،تلہارے اور مورک خرید کر جانوروں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔اس خوبصورتی سے جانوروں کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے بیوپاری کو منافع ہوتا ہے۔یہ سامان کئی افراد کی کمائی کا زریعہ بھی بنا ہوا ہے۔جبکہ دوسری طرف ان چیزوں کے سٹال لگانے والے اس بات کا شکوہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ عید قربان کے موقع پر سنت ابراہیمی کا فریضہ ادا کرتے ہوئے لوگ بہت مہنگا جانورتو خرید تو لیتے ہیں۔لیکن انکی سجاوٹ کروانے کے کم خرچ کرتے ہیں۔