سرگودہا۔29جون (اے پی پی):آرپی او سرگودھا شارق کمال صدیقی کی ہدایت پر تبدیلی تفتیشی بورڈ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ایس پی ریجنل انویسٹیگیشن برانچ اظہر یعقوب نے کی جبکہ دیگر ممبران میں ایس پی لیگل افتخار دیو اور ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی شوکت حیات شامل تھے۔بورڈ نے تبدیلی تفتیش کے لیے موصول ہونے والی32 درخواستوں پر درخواست دہندہ اور متعلقہ تفتیشی افسران کے دلائل سنے اور ان کی تبدیلی سے متعلق قانونی نکات کا جائزہ لیا۔
تمام درخواستوں کو ان کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بورڈ ممبران کی سفارشات پر تبدیلی تفتیش کی منظوری کے لیے آر پی او کو بھجوائی جائیں گی۔اس موقع پر ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب نے کہا کہ تمام درخواستوں کو میرٹ کی بنیاد پر ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے ٹھوس قانونی نقطہ کی بنیاد پر تبدیلی تفتیش کی جائے گی تاکہ انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔