اسلام آباد، 06جون( اے پی پی):چیئرمین فٹبال نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاکستان فٹبال کے لیے بڑا دن ہے،سعودی عرب جیسی ٹیم کی میزبانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔
پاکستان فٹبال ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پہلی بار ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔شائقین فٹبال اسٹیڈیم آئیں اور ٹیموں کو سپورٹ کریں۔