سفیر منیر اکرم  کی زیرصدارت “اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے اقدامات” پر اجلاس

34

نیویارک،03 جون (اے پی پی): اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر منیر اکرم نے آج  او آئی سی گروپ کے سفیر سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔”اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے اقدامات” کے عنوان پر اجلاس میں جنرل اسمبلی کی قرارداد پر عمل درآمد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

او آئی سی کی قرارداد پاکستان کی سربراہی میں اس سال 15 مارچ کو منظور کی گئی تھی۔