سنجاوی میں بارشوں، ژلہ باری اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازلہ کرینگے؛ وزیراعلیٰ بلوچستان

21

کوئٹہ، 09 جون (اے پی پی ): وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی   نے کہا ہے کہ سنجاوی میں بارشوں، ژلہ باری اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازلہ کرینگے،نقصانات کا ڈپٹی کمشنر زیارت کو سروے کرکے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت  کی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  گزشتہ دنوں سنجاوی میں بارشوں، ژلہ باری اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے مقامی صحافیوں سے گفتگو  کرتے  ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سیلاب میں  بہہ جانے والے شخص  کے خاندان  کو پندرہ لاکھ روپے دینے کا اعلان  کیا اور کہا کہ بارشوں، ژلہ باری اور سیلاب سے زمینداروں کےہونےوالے نقصانات کا صوبائی حکومت ہرممکن ازالہ کریگی۔

قبل ازیں  وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی    نے   صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ   صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ کے چچازاد بھائی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔صوبائی وزرا میر شعب نوشیروانی، بخت محمد کاکڑ، حاجی نورمحمد دمڑ، اراکین اسمبلی اکبر اسکانی، میر اصغر رند بھی اس موقع پر موجود تھے۔