سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی  کا اجلاس

18

اسلام آباد،27جون(اے پی پی): سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی  (سی ڈی ڈبلیو  پی )  کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت  جمعرات کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ، صحت،تعلیم،ہائر ایجوکیشن، صنعت و تجارت، ماس میڈیا،آبی وسائل ، سائنس اینڈ ٹکنالوجی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، گورننس اور توانائی کے شعبوں سے متعلق منصوبے زیر بحث آئے۔

اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اویس منظور سمرا ، ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ، ممبر پلاننگ کمیشن اور  وفاقی و صوبائی اداروں کے اعلیٰ حکام  نے شرکت  کی ۔