سکھر؛آپکا ایجوکیشن یونٹ کی جنرل باڈی کا اجلاس،اراکین کاپروموشن، پنشن اور دیگر امور بارےاظہار خیال

26

سکھر،01جون(اے پی پی) آپکا ایجوکیشن یونٹ کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد کیا گیا اس موقع پر اجلاس کے ایجنڈے پر اظہار خیال کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی باڈی کی مدت ختم ہو رہی ہے،تمام ممبران سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ آپکا محکمہ تعلیم کے مشورے سے نئی باڈی کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان جلد ہی آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا جائے گا،اراکین نے ملازمین کی پروموشن، پنشن اور دیگر امور کے بارے میں کھل کر اظہار خیال کیا ۔

اس موقع پر الشہباز پینل کے صدارتی امیدوار عابد جاگیرانی نے الیکشن میں بھرپور تعاون کا عہد کیا اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں نئے مالی سال میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔ بجٹ کے ساتھ ساتھ میڈیکل الاؤنس، کنوینس الاؤنس، ہاؤس رینٹ 2024 دیا جائے، منعقدہ اجلاس میں عابد جاگیرانی، محمد یاسین شیخ، عبدالحلیم اوڈھو، بلال اکبر، امیر مختار شاہ، عبدالقیوم کھوسو، عبدالرشید ، عبدالحنان گھمرو، وجے کمار ،اسد اللہ اوڈھو سمیت دیگر نے شرکت کی۔