سکھر؛اسسٹنٹ کمشنرکا شہر کے مختلف بازاروںکا دورہ،دکانداروں پر جرمانے عائد

28

سکھر،11جون(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنرنےشہر کے مختلف بازاروںکا دورہ کیا،نان بائیوں سمیت دیگر دکانداروں پر جرمانے عائدکئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے جناح چوک، مرچ بازار سمیت دیگر بازاروں کے تندور مالکان، مرچ سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اس دوران اضافی نرخ وصول کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے بھی عائد کئے جبکہ دیگر دکانداروں کو سختی سے ریٹ لسٹ واضح جگہ پر چسپاں کرنے اور تمام اشیاءسرکاری قیمتوں کے جاری کردہ ریٹ لسٹ سے فروخت کرنے کے بھی سختی سے احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،اشیائے خوردونوش کی قیمتیں سرکاری نرخ کے مطابق عوام کی فروخت تک یقینی بنانے اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف مسلسل کارروائی کئے ہوئے ہیں، تمام دکاندار اشیائے خوردونوش سرکاری نرخ کے مطابق فروخت کرنے کے پابند ہیں، کوئی بھی دکاندار اضافی نرخ وصول کرئے گا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔