سکھر؛محکمہ اینٹی کرپشن مختلف اداروں میں کرپشن سمیت مختلف شکایات کا نوٹس لے رہا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر

35

سکھر،07جون(اے پی پی)ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نعیم احمد عباسی نے سرکل آفیسر صنم حکیم کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن مختلف اداروں میں کرپشن سمیت مختلف شکایات کا نوٹس لے رہا ہے۔

نعیم احمد عباسی کا مزید کہنا تھا کہ مختلف مقدمات کا آغاز کیا گیا، 6مقدمات بدعنوانی کے تحت درج کیے گئے ہیں،کرپشن کے مختلف مقدمات میں 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 42 براہ راست شکایات کی سماعت ہوئی،سکھر، خیرپور اور گھوٹکی اضلاع سے 257 درخواستوں کو نمٹا کر ان کے مسائل حل کیے گئے۔

صوبائی وزیر اینٹی کرپشن اور چیئرمین اینٹی کرپشن کے حکم پر صحت،تعلیم،ریونیو پولیس سمیت مختلف محکموں میں عام لوگوں کی شکایات سن کر حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔