سکھر،05جون(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں روزمرہ اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتوں کے تعین،مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے روزمرہ استعمال کی اشیاءکی نئی قیمتیں مقرر کیں اور متعلقہ حکام کو ان پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو دودھ فروخت کرنے والی دکان مالکان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دودھ میں پانی کی ملاوٹ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی،عام استعمال کی اشیاءکی مقررہ قیمتوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا اور تعمیل نہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔
اجلاس میں بیورو آف سپلائی آفیسرز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، سسٹنٹ کمشنرز، ہول سیل اینڈ سمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔