سکھر،26جون(اے پی پی) سکھر میں دریا ئے سندھ کے عین وسط میں واقع سادھو بیلہ میں با با بھنکنڈی مہاراج کے161 ویں میلے کا آغاز ہوگیا، دریا ئے سندھ کے عین وسط میں واقع ہند و برادری کی تیرتھ گاہ سادھو بیلہ میں با با بھنکنڈی مہارا ج کی161 ویں سالانہ میلے کی تقریبات گیتا اور گرو گرنتھ کے پاٹ سے شروع ہو گئی ہیں جس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے ہند و یا تریوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے، جن کو سادھو بیلہ میں پہنچا نے کے لیے سادھوبیلہ کمیٹی کی جانب سے کشتیوں کا بندو بست کیا گیا ہے جس پر سوار ہو کر مرد ، خوا تین اور بچے میلے میں شریک ہو رہے ہیں با با بھنکنڈی مہارا ج کے میلے میں یا تریوں کے کھا نے پینے کے لیے مختلف اشیا ءکے اسٹا ل لگا ئے گئے ہیں ، سیکیو رٹی کے بھی سخت انتظا ما ت کیے گئے ہیں، پولیس کی بھا ری جمعیت تعینات کی گئی ہے اور واک تھرو گیٹ لگا ئے گئے ہیں،سالانہ میلے میں آنے والے یا تریوں کا کہنا ہے کہ وہ یہاں من کی مرا دیں پا تے ہیں جبکہ وہ ملک و قوم کے لیے بھی خصوصی دعا ئیں کی جا تی ہیں۔