سکھر،04جون(اے پی پی)؛ایس ایس پی امجد احمد شیخ کی ہدایت پر پولیس نے ضلع بھر میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
شہر کے ملٹری روڈ سمیت مختلف مقامات پر پولیس کے مرد و خواتین نے گاڑیوں کو روک کر ان کے کالے شیشے اتروادیئے ۔پولیس اہلکاروں کے مطابق کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف شروع کردہ یہ مہم اب کئی روز تک جاری رہے گی۔