سکھر: کمشنر نے پاکستان سویٹ ہوم میں یتیم بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے گئے

23

 

سکھر۔15جون(اے پی پی)؛ کمشنر فیاض حسین نے پاکستان سویٹ ہوم سکھر کی پریوں (یتیم بچیوں) میں عید کے تحائف تقسیم کیے، اس حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں پاکستان سویٹ ہومز کے ڈائریکٹر شبیر میمن اور سویٹ ہوم سکھر کے دوست اور فلاحی کارکن ریاض حمید نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر کمشنر فیاض حسین عباسی کا کہنا تھا کہ ہم سب یہاں آپ کی مدد اور حمایت کرنے کے لیے ہیں اور آپ کو خود کو تنہا محسوس نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے اپنے دل کی گہرائیوں سے جذبات کا اظہار کیا اور کمیونٹی کی ان کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم کو اجاگر کیا،انہوں نے بچوں کو معیاری تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ ہمیں ان پر فخر ہونا چاہیے۔