سیالکوٹ:ریسکیو1122کا مرالہ راوی لنک نہر میں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فرضی مشق کا انعقاد

21

 

سیالکوٹ،  05 جون ( اے پی پی): سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد و ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی زیر نگرانی مرالہ راوی لنک ریسکیو1122نے  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں ساہووالہ کے مقام پر  نہر پر  سیلاب سے بچاؤ کی فرضی مشقوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر حصہ لیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمنشنر فنانس اینڈ پلاننگ  مظفر مختار،  DDMC سیالکوٹ  کیوان حسن، تحصیلدار سمبڑیال سرفراز چیمہ نے سیلابی صورت حال کی فرضی مشقوں کا جائزہ لیا۔

 اس موقع  ریسکیو 1122 کی ٹیموں کے علاوہ فرضی مشقوں میں ضلع کے دوسرے اداروں جن میں سول ڈیفنس، واسا، میونسپل کارپوریشن، محکمہ ہیلتھ، محکمہ انہار، محکمہ لائیو اسٹاک، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، اور روز ویلفیئر  سے چیمپئن کلین گرین پاکستان اشفاق نظر، سوشل ورکرز مرزا عبدالشکور، میاں اعجاز انجم اور سرفراز نواز، ینگ بلڈ آرگنائزیشن ڈسکہ نے حصہ لیا اور سیلاب سے نمبر آزما ہونے والے آلات و تیاریوں کے حوالے سے کیمپس لگائے۔

 ریسکیو 1122 نے مشق کے دوران سیلاب میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا، ڈوبتے شخص کو بچانے کا عملی نمونہ پیش کیا۔ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن محمد جمیل جنجوعہ  کی زیر سر پرستی ریسکیو سکاوٹس کی ٹیم نے بھی حصہ لیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ  نے ریسکیو آلات کے سٹالز کا جائزہ بھی لیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر انجینئر نوید ااقبال نے اے ڈی سی ایف اینڈ پی کو  سیلابی صورتحال کے حوالے سے ریسکیو کی تیاریوں کے بارے میں بریف کیا۔اے ڈی سی نے ریسکیو و دیگر اداروں کی مکنہ سیلاب کی تیاری و باہمی تعاون کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔