سیالکوٹ،12جون(اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بدھ کو وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے بجٹ اجلاس کی تقریر سنی گئی۔اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے نائب صدر سیالکوٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری عامر مجید شیخ نے کہا کہ بجٹ تجاویز کے متعلق کل (جمعرات )کو سیالکوٹ چیمبر میں پریس کانفرنس کی جائے گی۔