سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیدا وار کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے اجلاس

23

اسلام آباد، جون 25 (اے پی پی): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیدا وار کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔سینیٹر عبدالشکور خان نے سینیٹر محمد عبدالقادر کا نام چیئرمین کمیٹی کے لئے تجویز کیا جبکہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے تائید کی۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ دفاعی پیدا وار کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس شعبے کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں گے اور ایسی سفارشات مرتب کی جائیں گی جس سے دفاعی پیدا وار مزید بہتری لائی جا سکے۔