اسلام آباد۔14جون (اے پی پی): سینیٹر آغا شاہ زیب درانی ایوان بالا کی کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے مسائل کی کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے۔
سینیٹر دنیش کمار نے سینیٹر آغا شاہ زیب درانی کا نام تجویز کیا اور سینیٹر سید کاظم علی شاہ نے ان کے نام کی تائید کی۔ نومنتخب چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کم ترقی یافتہ علاقہ جات کی کمیٹی کو دائرہ کار پسماندہ اور کم ترقی والے علاقوں تک ہے۔ اس ضمن میں بہت زیادہ کوششوں کی ضرورت ہے اور کمیٹی اراکین کی مشاورت کے ساتھ آگے بڑھے گی ۔