اسلام آباد۔14جون (اے پی پی): سینیٹر انوشہ رحما ن احمد خان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کی چیئرپرسن منتخب ہو گئیں۔ قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن کے لئے ان کا نام سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے تجویز کیا جبکہ سینیٹر سرمد علی نے ان کی تائید کی۔
سینیٹر انوشہ رحمان نے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کامرس ایک اہم شعبے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں ای کامرس کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین کمیٹی کے ساتھ مل کر ایسی سفارشات مرتب کی جائیں گی جس سے تجارت کو فروغ ملے گا۔











