اسلام آباد۔14جون (اے پی پی): سینیٹر جام سیف اللہ خان قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ سینیٹر جام سیف اللہ خان کا نام سینیٹر ناصر محمود نے ان کا نام تجویز کیا جبکہ سینیٹر اشرف علی جتوئی نے ان کی تائید کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے جام سیف اللہ خان نے کہا کہ سینئر سینیٹر ز کمیٹی کا حصہ ہیں، ان کے تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے ریلوے جیسے اہم ادارے کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔