اسام آباد، جون 24 (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستی و سرحدی امور کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ سینیٹر سید مسرور احسن نے سینیٹر جان محمد کا نام چیئرمین کمیٹی کے لئے تجویز کیا جبکہ سینیٹر دوست محمد خان نے تائید کی۔
نومنتخب چیئرمین کمیٹی نے تمام اراکین کمیٹی کا اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اراکین کمیٹی کی مشاورت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔