شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا ،وزیراعلیٰ بلوچستان

27

کوئٹہ۔ 21 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو  کے  یوم  پیدائش  پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں کیک کاٹا ،اس موقع پر صوبائی وزراء سردار سرفراز ڈومکی،  میر علی مدد جتک،  میر صادق عمرانی و اسفندیار کاکڑ اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل  سیکرٹری روزی خان ودیگر رہنماء موجود بھی موجود تھے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزراء نے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ  شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ اپنی سیاست کا مقصد عوامی خدمت کو رکھا ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ میں ہمیشہ اپنا اہم کردار احسن طریقہ سے ادا کیا،  وزیراعلیٰ نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جنہوں   نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عوامی خدمت کے مشن کو پوراکرنے کی  ذمہ  داری نبھائی ،انہوں نے کہا کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن جمہوریت اور عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں گے، وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء نے  شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی  کی۔