شیخوپورہ؛مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر 435 بھارتی یاتری گوردوارہ سچاسودا پہنچ گئے

12

شیخوپورہ،25 جون (اے پی پی): سکھ مذہب کے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے 435 بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ سچاسودا پہنچ گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جمیل اور اسسٹنٹ کمشنر طارق شبیر چیف آفیسر جاوید چوہان و دیگر ضلعی افسران نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔ فول پروف سیکیورٹی اور پر تپاک استقبال پر مہمان سکھ یاتریوں نے حکومت پاکستان ، حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کا شکریہ ادا کیا ۔

 اس موقع پر سکھ یاتریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ملنے والا پیار اور عزت کبھی نہیں بھولیں گے،گوردوارہ سچا سودا میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے آۓ سکھ یاتریوں کی سہولیات کے لیے کئے گئے۔

 انتظامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئی یاتریوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،  اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

راناطارق رفیق  نے کہا کہ مہمان یاتریوں کو تمام تر سہولیات و بہترین انتظامات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی ، سکھ یاتریوں اور گوردوارہ جات کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔