صحبت پور۔ 26 جون (اے پی پی):محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس صحبت پور کی جانب سے انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سےریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر سیف الدین کھوسہ ،صحافتی برادری اور کثیر تعداد میں سول سوسائٹی نے شرکت کی ۔
اس موقع پر ضلعی ایکسائز افسر نعیم احمد نےکہاکہ منشیات جیسی لعنت کو جڑ سےختم کرنےکیلئے شہری انتظامیہ سےتعاون کریں ۔اپنےبچوں کو منشیات جیسی لعنت سے دور رکھیں۔منشیات سے پاک پاکستان ہمارا عزم ہے۔ آئیے سب ملکر یہ عہد کریں کہ منشیات سےمعاشرے، علاقے اور اپنے بچوں کو بچائیں گے۔