صدرمملکت آصف علی زرداری نے عید کی نماز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ادا کی

29

نواب شاہ.17جون (اے پی پی):صدرمملکت آصف علی زرداری نے عید کی نماز زرداری ہاؤس نواب شاہ  میں ادا کی۔اس موقع پر صدر مملكت نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد  ملكی ترقی، خوشحالی اور امن و امان کیلئے دعا کی۔

صدر آصف علی زرداری عید نماز کے بعد لوگوں سے ملے اور ان کو عید کی مبارکباد دی۔زرداری ہاؤس نواب شاہ  میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء ضیاء الحسن لنجار اور علی حسن زرداری سمیت شہریوں نے بھی  نماز عید  میں شرکت کی۔