لاہور، 22 جون (اے پی پی): صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات، قانون ملک صہیب احمد بھرتھ اور صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت لیجسلیٹو و نجی کاری کمیٹی برائے کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ کمیٹی کو بھیجے گئے دس ایجنڈوں کا جائزہ لیا گیا۔
متعلقہ محکموں کے افسران نے صوبائی وزراء کو بریفنگ دی اجلاس میں پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014 میں ترمیم کی تجویز دی گئی. پنجاب میں سب انسپکٹر اور انسپکٹر کو بھرتی کرنے کے رولز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پنجاب ایکسپلوسیو رولز 2024 کا جائزہ لیا گیا. وقف، ٹرست اور کوآپریٹو ایکٹ 2023 کے لیگل ڈرافٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب فرانزک ایکٹ 2024.کا جائزہ لیا گیا.اجلاس میں نیشنل ہائی وے، ٹریفک پولیس، موٹروے پولیس اور پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو پبلک گاڑیوں کی فٹنس کو چیک کرنے کا اختیار دینے کا جائزہ و منظوری دی گئی جبکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کےلیے سرچ کمیٹی کو سفارشات کا جائزہ و منظوری دی گئی۔











