لاہور27 جون ( اے پی پی ) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات / چیرمین آئی ڈیپ بورڈ ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت آئی ڈیپ بورڈ کا 69 واں اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں سی او آئی ڈیپ، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس، آئی اینڈ سی، سی اینڈ ڈیبلیو، پی اینڈ ڈی، ہاوسنگ اینڈ پپلک ہیلتھ، زراعت، کمشنر راولپنڈی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور کمشنر سرگودھا نے شرکت کی ۔
اجلاس میں آئی ڈیپ کے نو ایجنڈوں کا جائزہ لیا گیا.سی او آئی ڈیپ کیپٹن ( ر) شاہ میر نے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد کو بریفنگ دی.آئی ڈیپ کے گریڈ 2 تا 4 کے افسران کی تنخواہ میں اضافہ کی منظوری دی گئی ۔فیک بینک گارنٹی جمع کروانے پر آر ایم ایس پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف ایکشن اور رقم وصولی کریں ۔
صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ .آئی ڈیپ کے ملازمین کے لیے سروس رولز کو بنایا جائے۔نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال سرگودھا کی تعمیر کے لیے سب سے کم بولی دینے والی فرم طاہر بلڈرز کو تعمیراتی کام شروع کرنے کی اجازت دی. آئی ڈیپ کی نئی پروکیورمنٹ کمیٹی بنانے کی اجازت دی گئی۔
کاہنہ کاچھا میں 13.7 ایکڑ پر اعلی معیارکی فش مارکیٹ بنانے کے لیے آئی ڈیپ کو کام کروانے کی منظوری دی۔آئی ڈیپ تعمیراتی پروجیکٹس کو جلد مکمل کروائے. ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں بہترین اور اعلیٰ معیار کے انفراسٹرکچر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنجاب کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنا چاہتی ہیں۔