ضلعی انتظامیہ اور امن کمیٹی کا محرم الحرام پر مثالی قیام امن کیلئے اقدامات پر اتفاق

23

ملتان، 24 جون (اے پی پی ):امن کمیٹی کے اجلاس میں فرقہ واریت اور دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور سی پی او صادق علی ڈوگر نے امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مبشرالرحمٰن بھی موجود تھے امن کمیٹی ارکان خاور حسنین بھٹہ،مزین چاون،مولانا عنایت اللہ رحمانی،مخدوم سید ظہور شمسی موجود  تھے اور حفیظ اللہ شاہ مہروری،انیس حیدر نقوی،

اصغر عباس نقوی،زاہد بلال قریشی،سخاوت علی سیال،سید غوث انور گیلانی بھی شریک تھے اور محمد یعقوب شیرا،علامہ عبدالحق مجاہد ،علامہ انوار الحق مجاہد،سلیم بلال عطاری،محمد فاروق خان سعیدی شریک ہوئے ۔مظہر گیلانی،مظہرجاوید سیال،محمد ایوب مغل اور علی رضا گردیزی نے بھی خطاب کیا۔

 ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی سمیت تمام انتظامات فول پروف بنائے جائیں گے جلوس و مجالس روٹس کی اپ گریڈیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے ،جلوس روٹس سے تجاوزات ختم کرکے صفائی و سیوریج کے مثالی انتظامات کئے جائیں گے۔

 سی پی اوصادق علی ڈوگر نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام بارے سیکورٹی فورسز مکمل متحرک رہینگی ،حساس مقامات اور عبادت گاہوں پر اضافی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔